محکمہ خزانہ کی پہلی جائزہ میٹنگ، اصلاحات کو یقینی بنانے پر زور

0
524

جموں// سید محمد الطاف بخاری نے فائنانس محکمہ کا چارج سنبھالنے کے بعدبدھ کو محکمہ کے افسران کی میٹنگ طلب کی۔میٹنگ کے دوران وزیر نے محکمہ کی مجموعی کرکردگی کے علاوہ اہم شعبوں پر خرچ کی جانے والی رقومات اور مالی نظام میں ضبط لانے کے معاملات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کے چودھری ، ڈی جی اکائونٹس اینڈ ٹریجریز محمد اسحاق وانی اور دیگر عہدے دار موجود تھے۔وزیر نے محکمہ کے مختلف شعبوں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فائنانس محکمہ ریاتی انتظامیہ میںکلیدی اہمیت کا حامل ہے اور عوامی وسائل کا منصفانہ استعمال یقینی بنایا جانا چاہیئے ۔اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری نے محکمہ کی کارکردگی کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ اُنہوں نے وزیر کو محکمہ کی حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here