کشتواڑ میں پسیاں گرآنے کے نتیجے میںمسافر گاڑی کو المناک حادثہ پیش  5مسافرموقعہ پر ہی لقمہ اجل ، 9دیگر شدید زخمی ، کئی ایک کی حالت نازک

0
209

کشتواڑ میں پسیاں گرآنے کے نتیجے میںمسافر گاڑی کو المناک حادثہ پیش 

5مسافرموقعہ پر ہی لقمہ اجل ، 9دیگر شدید زخمی ، کئی ایک کی حالت نازک

سرینگر/20اگست
جموں کے کشتواڑ علاقے میں سوموار کو اس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب پسیاں گر آنے کے نتیجے میں المناک ٹریفک حادثہ رونما ہوئی جس میں 5افرادازجاں جبکہ 9 دیگر شدید زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیندر کمار گپتا نے بتایا کہ یہ واقعہ کلی گڈ میں کشتوار ۔پڈار سڑک اس وقت ہوا جب ایک بڑا پتھر اور ملبہ پہاڑی کے نیچے آگئے اور اسی دوران ایک مسافر گاڑی سڑک پر چل رہی تھی۔ سی این آئی کے مطابق کشتواڑ کے مضافاتی علاقہ میں اس وقت غم و اندر کی لہر دوڑ گئی جب سڑ ک کا ایک دلخراش حادثہ رونما ہوا ۔ پولیس ذرائع نے وقعہ کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مسا فر بر دار گاڑی زیر نمبر JK014AD3812اس وقت پسیوں کی زد میںا ٓئی جب کلی گڈ میں کشتوار ۔پڈار سڑک پر اچانک چٹانیں کھسک گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پسیاں گر آنے کے نتیجے میں گاڑی اس کے نیچے دب گئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 15افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے جب اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں 5مسافروں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پو لیس اور مقا می لوگ جا ئے موقع پر پہنچ گئے امدادی کاروا ئی شروع کی اور حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو نکال کر اسپتال پہنچا د ۔ایس ایس پی کشتواڑ راجندر کمار گپتا نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ کلی گڈ میں کشتوار ۔پڈار سڑک اس وقت ہوا جب ایک بڑا پتھر اور ملبہ پہاڑی کے نیچے آگئے اور اسی دوران ایک مسافر گاڑی سڑک پر چل رہی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 5افراد موقعہ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ نودیگر مسافروں کو بچالیا گیا ہے اور انہیںا سپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ افسر نے بتایا کہ گاڑی ادھم پور سے عقیدت مندوں کے ایک گروپ کوپاڈار وادی میں مکائل کے شرائن کیلئے جارہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here