کاہرہ میں نہیں رہے گااندھیرا:ستمبر2019تک ہرگاﺅں پہنچے گی بجلی:سروڑی

0
354

کاہرہ میں نہیں رہے گااندھیرا:ستمبر2019تک ہرگاﺅں پہنچے گی بجلی:سروڑی

کہاپی ڈی پی۔بھاجپاکے بدنظمی اورغلام نبی آزادکی36ماہ کی اچھی حکمرانی کاموازنہ کریں

ترانکھل سڑک پرتار کول بچھانے کاکام آئندہ برس شروع کرنے کاکیااعلان،سیکڑوں سیاسی کارکنان نے کانگریس کاہاتھ تھام لیا

کاہراہ(کشتواڑ)جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدرورکن اسمبلی اندروال نے آج اعلان کیاکہ کاہراہ کے ہرگاﺅں تک ستمبر2019میں بجلی ہوگی،کاہراہ کواندھےرے سے مکمل طورپرنجات دلانے کانشانہ مقرر کرتے ہوئے سروڑی نے ہرگاﺅں تک بجلی پہنچانے کے اپنے عزم کو دہرایا،ساتھ ہی کاہراہ بلاک کی سڑکوں پرآئندہ برس تارکول بچھانے کابھی اعلان کیا۔سروڑی نے یہاں تحصیل کاہراہ کے چابا،بٹوگرہ،بھٹ محلہ، فریدآباد،گواس،نان، ترانکھل، مالانوںعلاقوں میںعوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔اُنہوں نے کہاکہ گاﺅں کے بجلی کرن کی مہم راجیوگاندھی گرامین ودیوتی کرن یوجنا(آرجی جی وی وائی) مرحلہ دوئم کے تحت ،دین دیال اوپادھیائے گرام جیوتی یوجنا(ڈی ڈی یو جے وائی)اورسوبھاگیا اسکیمز کے تحت چل رہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ٹھیکہ داروں کی طرف سے کوئی دلچسپی نہ دکھائے جانے کے کارن یہ اسکیم شروع نہ کی جاسکی،اب آخرکار ان اسکیموں کاکام الاٹ کیاجاسکاہے اور ایک ماہ کے اندراندرکام شروع کئے جانے کاامکان ہے۔ان اسکیموں کامقصد تمام دیہات کوبجلی مہیاکراناہے،اورتمام گاﺅں کیلئے منظوری دی جاچکی ہے۔2013میں بجلی سے محروم گاﺅں کی فہرست اعلیٰ حکام کوسونپی گئی تھی، بعد ازاں ایک اور فہرست2015میں سونپی گئی اورحالیہ فہرست2017میں سونپی گئی ہے۔اُنہوںنے کہاکہ اندروال اسمبلی حلقہ کے ہرگاﺅں تک بجلی پہنچانامیرے وعدوںمیں سے ایک اہم وعدہ ہے اور میں اسے وفاکرنے کاپابندہوں،جسے اپنی اسی مدتِ کار میں میں نبھاﺅنگا۔سروڑی نے کہاکہ بجلی اہم ضرورت ہے،بجلی سے ہی تمام طرح کی تعمیروترقی منسلک ہے، اورجہاں بجلی نہیں وہاں تعلیم نہیں اورجہاں تعلیم نہیں وہاں ترقی ناممکن ہے، خوشحالی نہ ممکن ہے، روزگارناممکن ہے، لہٰذاپہلے ہمیں گاﺅں کوروشن کرناہوگا ، پھر ترقی اورخوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔بگوترہ میں خطاب کرتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ کانگریس ریاست جموں وکشمیرکے عوام کی تقدیربدلنے کی وعدہ بند ہے۔کانگریس ہی واحد ایسی جماعت ہے جس کے پاس ایک نظریہ ہے،ایک عوام دوست پالیسی ہے اور عوامی خدمات کی صلاحےت ہے جو سیاسی، اقتصادی اور ترقیاتی مسائل کاازالہ کرنے کی ہمت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے سماج کے ہرمکتبہ فکرکے لوگوںکی فلاح وبہبودکیلئے ایک منصوبہ مرتب کیااورجس پرعمل پیراہوتے ہوئے اس نے ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کی اُمنگوں کااحترام کیااورہرخطے میں احترام پایا۔سروڑی نے کہاکہ کشمیرکے اندرونی وبیرونی مسائل کے ازالہ کیلئے کانگریس کے پاس ہی اعلیٰ پایہ کافارمولہ اورنظریہ ہے،جوخلوص نیت پرمبنی ہے، جس میں عوامی خواہشات کااحترام مقدم ہے، دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح استحصالی ہتھکنڈے کبھی کانگریس کاشیوہ نہیں رہاہے۔کانگریس ہی واحد ایسی جماعت ہے جس کے پاس جموں، کشمیر اور لداخ کیلئے پالیسیاں او رپروگرام ہیں۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس لیڈر اپنے منہ میاں مِٹھونہیںبنتے بلکہ ان کے کام بولتے ہیں،اورلوگ ازخود اعتراف کرتے ہیں کہ کانگریس سرکار نے ریاست میں انقلابی کام کیا، کانگریس کادورہی واحد ایسا دور ہے،جس میں جوابدہی اورشفافےت کیساتھ اچھی حکمرانی ک مثال قائم ہوئی۔سروڑی نے یاددلایاکہ محترمہ سونیاگاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ ،غلام نبی آزادکے سنجیدہ اقدامات کی بدولت ریاست جموں وکشمیرکے لوگوں کاجمہوریت میں اعتمادبحال ہوا،لوگوں سے پی ڈی پی۔بھاجپاکے سیاہ دورکوکانگریس کی غلام نبی آزادکی قیادت والی36ماہ کی سرکارکے دورکاموازنہ کرنے کیلئے کہتے ہوئے سروڑی نے صاف کہاکہ فرق سب کے سامنے عیاں ہے۔سروڑی نے کہاکہ غلام نبی آزادکی قدآورشخصیت کی جموں وکشمیرمیں بحیثیت وزیراعلیٰ آمدمبارک ثابت ہوئی جنہوں نے یہاں کے زمینی حقائق سے باخبرہونے کی بدولت عوام کے دکھ درد،وپریشانیوں کوسمجھااوران کاازالہ کیا،یہاں پانی،بجلی،سڑک، راشن جیسی بنیادی ضروریات زندگی کوبہترکیا۔آزادکی عوام دوستی نے عوام کے دِلوں میں ان کیلئے بلندمقام بنالیااورآج بھی لوگ آزادکے دورکونہ صرف یاد کرتے ہیں بلکہ پھرسے اس دورکی تڑپ اپنے من میں جگائے بیٹھے ہیں اورایک حسین خواب کی طرح اس کے شرمندہ ¿ تعبےرہونے کے بے صبری سے منتظرہیں۔سروڑی نے کاہراہ۔ترانکھل پل کابھی معائنہ کیاجو ایک ہفتہ قبل پایہ  ¿ تکمیل کوپہنچاہے۔سروڑی نے جاری ترانکھل گاﺅں کی سڑک کے کام کابھی معاینہ کیا اورکہاکہ پہاڑی علاقوں ودورافتادہ علاقہ جا ت میں سڑک رابطہ اہم ضرورت ہے جس سے تعمیروترقی کے راستے کھلتے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ اندوال اسمبلی حلقہ کے زیادہ ترعلاقہ پہاڑی ہیں اورلگ بھگ انہیں سڑک رابطے سے جوڑاگیاہے اورباقی ماندہ علاقوں میں سڑک رابطہ کی مہم جنگی بنیادپرجاری ہے۔سروڑی نے وعدہ کیاکہ آئندہ برس محکمہ تعمیراتِ عامہ ترانکھل سڑک پرتارکول بچھانے کاکام شروع کرے گا۔اس موقع پرسیکڑوں سیاسی کارکنان نے کانگریس کاہاتھ تھاما۔سروڑی نے کاہراہ میں پارٹی کومضبوط کرنے کااعادہ کرتے ہوئے نئے لیڈران وکارکنان کی پارٹی میں شمولیت کوخوش آئند وحوصلہ افزاقرار دیااورکہاکہ کانگریس کی عوام دوست پالیسیاں ہی اِسے مزیدلوگوں کیساتھ جوڑ رہی ہیں اوراسی میں ریاست جموں وکشمیرکی بہتری پنہاں ہے۔سروڑی نے کہاکہ اندروال کی مجموعی ترقی کی مثال قائم کرتے ہوئے اُنہوں نے ہرکسی کوکانگریس کی جانب متوجہ کیااورعوام میں کانگریس کاایک خاص مقام بنایاہے۔اُنہوں نے اُمیدظاہرکی کہ نئے کارکنان پارٹی کیلئے جوش وجذبے کیساتھ کام کریں گے اور عوام کی خدمت انتہائی جانفشانی سے کرتے ہوئے پارٹی کی قدراوربلندیوں پرلیجائیں گے۔سروڑی نے کہاکہ عوامی مسائل کاازالہ کرنے میں وہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here