ملنگ پورہ پلوامہ میں فوج کی گشتی پارٹی پر جنگجوﺅں کا حملہ  مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو فرار ، کوئی نقصان نہیں

0
177

ملنگ پورہ پلوامہ میں فوج کی گشتی پارٹی پر جنگجوﺅں کا حملہ 

مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو فرار ، کوئی نقصان نہیں

سرےنگر/21اکتوبر

بشارت احمد

  جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے مضافات میں اتوار کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوﺅں نے فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی طلاع موصول نہیں ہوئی ۔ حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کس کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض شئے بر آمد کی گئی۔ سی این آئی کے مطابق جنگل ناڈ ملنگ پورہ علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت گولیوں کی گن گر ج سنائی دی جب جنگجوﺅں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں گھاٹ میں بیٹھے جنگجوﺅں نے فوج کی 55 آر آرکی پارٹی پر فائرنگ کی . فوج نے جوابی فائرنگ کی ،جس دوران طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا .تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے . فائرنگ واقعے کے بعد فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی . جنگجوﺅں نے فائرنگ کرنے کے ساتھ فرار کا راستہ اختیار کیا .پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملنگ پورہ علاقے میں فوج کی ایک گشتی پارٹی پر جنگجو ﺅں نے حملہ کیا تاہم حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آور جنگجو ﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here