کھانا کھاتے ہی سونو نگم کی بگڑگئی صورت، آواز بھی ہو گئی بند

0
380

کھانا کھاتے ہی سونو نگم کی بگڑگئی صورت، آواز بھی ہو گئی بند

سونو نگم نے انسٹاگرام پر خود اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی فوڈکھانے سے میری یہ حالت ہوئی ہے۔

“`بالی ووڈ کے مشہور سنگر سونونگم ان دنوں کافی بیمار ہیں۔ سونو نگم کو ایک ایسی ایلرجی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی پوری آنکھ سوج گئی ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرانا پڑا ہے۔ سونو نگم نے انسٹاگرام پر خود اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی فوڈکھانے سے میری یہ حالت ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اگر وقت رہتے میں اسپتال نہیں پہنچتا تو یہ اور بھی بڑھ سکتا تھا۔

سونو نگم ان دنوں ایک الگ طرح کی ایلرجی سے گزر رہے ہیں۔ ایلرجی کے بارے میں بتاتے ہوئے سونو نے اپنی دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ انسٹاگرام میں ڈالی گئی دونوں فوٹو میں سے ایک میں سونونگم آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کی آنکھ پوری طرح سے سوج چکی ہے۔

! کھانا کھاتے ہی سونو نگم کی بگڑگئی صورت، آواز بھی ہو گئی بند

سونو نگم

انسٹاگرام پر سونون گم نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں اب ٹھیک ہوں۔ آپ سبھی کے پیار کیلئے شکریہ’۔

اس سے ہمیں یہ سیکھ ملتی ہے کہ کبھی بھی کسی ایلرجی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ میرے کیس میں مجھے فوڈ ایلرجی ہوئی۔ اگر میں وقت رہتے اسپتال نہیں جاتا تو بات اور بڑھ جاتی۔ میری سانس نالی میں بھی سوجن آسکتی تھی اور مجھے سانس لینے میں دقت ہوس کتی ہے“`

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here